لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گلبرگ میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد،چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی،اس موقع پر ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔چودھری سالک حسین ،چودھری شافع حسین اور چودھری موسی الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ آصف علی زرداری صدر کی حیثیت سے پہلی بار ہمارے گھر آے ہیں ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روز بروز بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا۔ صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔صدرآصف زرداری نے کہاکہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہو گا ،پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کہاکہ چودھری شجاعت حسین سینئر سیاستدان ہیں اور پاکستان کے لئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں ۔
صدر زرداری کی محسن نقوی کے ہمراہ چودھری شجاعت کی رہائشگاہ آمد،سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال








