بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چینی شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،محسن نقوی

اسلام آباد( صغیر چوہدری )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق کور کمیٹی کا اجلاس وزارت داخلہ میں منعقد ہوا
وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، انچارج نیشنل کورآرڈینیٹر نیکٹا، کورآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز۔ آئی جیز پولیس اور سیکرٹریز داخلہ وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک بھر میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ یا کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی، چینی شہریوں سے متعلق سیکیورٹی آڈٹ کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر یقینی بنایا جائے،محسن نقوی نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے نئے ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں، چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے ایس او پیز تمام متعلقہ اداروں کی مشاورت سے تیار کئے گئے ہیں، حتی الوسع کوشش کی گئی ہے کہ ان ایس او پیز میں سیکیورٹی کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا جائے،فیلڈ میں کام کرنے والے ادارے مزید سفارشات سے بھی آگاہ کریں،
کور کمیٹی ان سفارشات کا جائزہ لے گی، اگر کہیں بھی بہتری کی گنجائش ہوئی تو ان سفارشات پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،
چیف سیکرٹریز و آئی جیز پولیس نے اجلاس کو چینی شہریوں کی حفاظت کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے متعلق آگاہ کیا