اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے بارش کے باعِث آزاد جموں و کشمیر کی وادی نیلم میں ہونے والے المناک سڑک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
وفاقی وزیر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔







