نئی دہلی(نیوز ڈیسک )برطانوی بیٹسمین جوز بٹلر طوفانی بیٹنگ کے باعث آئی پی ایل کے رواں سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے.جوز بٹلر نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں راجستھان رائلز کے لیے 15 میچ کھیلے ہیں۔
انگلش بلے باز بٹلر نے 51.28 کی اوسط اور 148 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں، انہوں نے اس سیزن میں اب تک مجموعی طور پر 718 رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے 68 چوکے اور 39 چھکے لگائے ہیں۔آئی پی ایل 2022 راجستھان رائلز کے اوپنر جوز بٹلر کے لیے یاد رکھا جائے گا، جو اب تک اس سیزن میں رنز بنانے میں سب سے آگے ہیں۔
آئی پی ایل کے 15 ویں سیزن میں جوز بٹلر واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 700 رنز کا اعدادوشمار پار کیا ہے.جوز بٹلر نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں راجستھان رائلز کے لیے 15 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے 51.28 کی اوسط اور 148 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔