بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاکٹر محمد راغب نعیمی کی نکاح، طلاق اور عدت کے مسائل پر سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی مذمت

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب نعیمی نے کہاہے کہ نکاح ، طلاق اور عدت کے مسائل قرآن و سنت سے ماخوذ شرعی حدود و قیود ہیں، ان امور کے بارے میں بے جا گفتگو اور تضحیک کسی صورت مناسب نہیں ہے ، سوشل میڈیا کا منفی استعمال غیر اخلاقی، غیر شرعی اور قانونی جرم ہے ۔
ڈاکٹر محمد راغب نعیمی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن و سنت نے نکاح طلاق اور عدت کے مسائل اور احکامات کو نہایت موثر انداز میں بیان کیاہے ، شریعت نے ان حدود و قیود کو واضح کر دیاہے ، سوشل میڈیا پر اس وقت جس طرح ان مسائل پر رائے دی جارہی ہے نہایت غیر مناسب ہے ۔

اگر کسی مرد و عورت کو نکاح طلاق اور عدت کے حوالہ سے مسئلہ ہو تو اسے علماء اور طبی ماہرین کی آراء کی روشنی میں دیکھا جا سکتا ہے ، یہ شرعی مسائل ہیں اور ان کے بارے بے جا ، بے سروپا بحث و مباحثہ نہ کیا جائے ، سوشل میڈیا کے استعمال میں تعصب ، تضحیک ،تنقید ، نفرت انگیزی طرز سے احتیاط کی جائے جو کہ ملک کی سلامتی کیلئے یقینا نقصان دہ ہے ۔