بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت گرانا اور بنانا جانتے ہیں، آصف زرداری

لاہور:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، میں خود میدان میں آگیا ہوں، ہم حکومت گرانا اور بنانا جانتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے مقابلے میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک مشکل میں ہے، ہم سب نے اسے مل کر بچانا ہے، میں خود میدان میں آگیا ہوں۔
آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب کی قیادت ایک دوسرے کو نکالنے میں لگی ہوئی ہے، میں اپنی جماعت پر تنقید کو ثواب سمجھتا ہوں، ایک سابق وزیراعظم میں میں کرتا تھا آج جیل میں بیٹھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، آئی ایم ایف سے قرضے لے کر کیوں عوام سے امتحان لیا جارہا ہے۔