بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدرزرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،صوبے کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی اور انہیں صوبے کی مجموعی صورتحال بارے آگاہ کیا ۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو عوامی فلاح کیلئے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی ۔ صدر مملکت نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہاکہ صوبے کی آبی ضروریات پوری کرنے ، زراعت کے فروغ اور غذائی تحفظ کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون سے کچّھی کینال کی جلد تکمیل ضروری ہے،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے موثر اقدامات اُٹھائے ، صدر مملکت نے صوبے میں جاری منصوبوں اور امن و امان کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔