پشاور (اصغرچوہدری) ملک کی مایہ ناز تعمیراتی کمپنی ممتاز کنسٹریکشن کمپنی(ایم سی سی) کا ڈی ایچ اے پشاور کے ساتھ تجارتی مراکز کی تعمیر کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ،ایم سی سی425کنال پر مشتمل کمرشل زون کو ایک سال کے عرصے میں تمام سہولیات سمیت ڈولیپ کریگی ،منصوبے میں 225کمرشل پلاٹس ، اعلی معیار کی سڑکیں ،ڈرینج سسٹم ، الیکٹریفکیشن سسٹم ،سیوریج سسٹم ،سمیت تمام بنیادی سہولیات ڈیزائن کی گئی ہیں،سیکرٹری ڈی ایچ اے پشاور بریگیڈئر (ر) حبیب اللہ اور سی ای او ممتاز کنسٹریکشن کمپنی عمیر ممتاز بٹ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے ،تقریب میں ڈی ایچ اے پشاور اور ایم سی سی کے اعلیٰ حکام سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔بدھ کو ڈی ایچ اے پشاور میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹرمارکیٹنگ ڈی ایچ اے پشاور کرنل عمران نے کہا ہے کہ کمرشل اے سیکٹر کا موجودہ منصوبہ ایک اہم سنگ میل کی اہمیت رکھتا ہے ،آج ڈی ایچ اے پشاور اور ممتاز کنسٹریکشن کمپنی مل کر ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں ،ہمیں اس موقع پر اس منصوبے میں شامل تمام اداروں کا ذکر کرنا بھی انتہائی ضروری ہے جن کی پیشہ وارنہ مہارت ،عزم اور اشتراکی کاوشوں سے آج ڈی ایچ اے پشاور ایک اور اہم ترین سنگ میل عبور کرنے جا رہا ہے ،ممتاز کنسٹریکشن کمپنی کا شمار ملک کی صف اول کی تعمیراتی کمپنیوں میں ہوتا ہے ،اس کمپنی کے نام درجنوں قابل فخر منصوبے ہیں ،جن میں نیو بالاکوٹ سٹی ،ممتاز سٹی اسلام آباد، ایک ارب 62کروڑ روپے کی لاگت سے للہ جہلم موٹر وے ،سپریم کورٹ ہاوسنگ سوسائٹی سمیت دیگر اہم منصوبے شامل ہیں ،ہم امید رکھتے ہیں کہ ممتاز کنسٹریکشن کمپنی کا ڈی ایچ اے پشاور کے ساتھ اشتراک یادگاری ثابت ہوگا انہوں نے بتایا کہ کمرشل اے سیکٹر425کنال پر محیط ہوگا،یہ منصوبہ ڈی ایچ اے پشاور اور اس کے آس پاس علاقے کے لوگوں کے لیئے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کی نمائندگی کریگا ،جدید ترین سہولیات سے لیس یہ ہب کاروباری اداروں اور ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کی کاروباری ضروریات کو پورا کریگا ،اس پر لاگت تقریبا ڈیڑھ ارب روپے آئیگی اور ایک سال میں مکمل ہوگا ،اس میں 225کمرشل پلاٹس ہیں جن میں اعلی معیار کی سڑکیں ،ڈرینج سسٹم ،الیکٹریفکیشن سسٹم ،سیوریج سسٹم ،سمیت تمام بنیادی سہولیات ڈیزائن کی گئی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ12کنال کے رقبے پر محیط ہسپتال کی جگہ بھی مختص کی گئی جبکہ پی ایس او پیٹرول اسٹیشن پہلے سے ہی کام شروع کر چکا ہے، بی آر ٹی کا روٹ بھی ڈی ایچ اے تک ہو چکا ہے ،نادرن بائی پاس بھی جلد پاس ہو جائے گا جس سے ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو آسان سفری سہولیات بھی میسر ہونگی ۔اس موقع پر اپنی گفتگو میں سی ای او ممتاز کنسٹریکشن کمپنی عمیر ممتاز بٹ نے کہا کہ الحمداللہ ہماری چوتھی نسل اس فیلڈ میں ہے، ہم نے لوگوں میں ڈیلور کیا ، ڈی ایچ اے پشاور نے ہماری معیاری خدمات کو دیکھتے ہوئے اعتماد کیا ،ڈی ایچ اے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کا سب سے بڑا نام ہے ،ہمارے لیے بھی اعزاز ہے کہ ہم جوائنٹ ونچر میں کام کر رہے ہیں ،ہمیں 365دن دیئے گے ہیں مگر دو ہفتوں کا کام ہم پہلے ہی کر چکے ہیں ،انشاء اللہ مقررہ وقت سے پہلے ہی معیاری کام کے زریعے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے بعدازاں سیکرٹری ڈی ایچ اے پشاور بریگیڈئر (ر) حبیب اللہ اور سی ای او ممتاز کنسٹریکشن کمپنی عمیر ممتاز بٹ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے اور سائیٹ ایریا کا وزٹ کیا ،سیکرٹری ڈی ایچ اے پشاور نے اس امید کا اظہار کیا ہے ایم سی سی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے معیاری کام مقررہ وقت میں مکمل کر یگی ۔








