بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بینک کے اہلکار غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث

کراچی: بینک کے اہلکار غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث نکلے۔ذرائع کے مطابق کچھ افراد ایم سی بی بینک ویسٹ وارف برانچ کراچی میں غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں مصروف ہیں۔  اس ضمن میں ایف آئی اے ایس بی سی کراچی میں انکوائری درج کی گئی اور ایف آئی اے ایس بی سی میں چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گئی جس نے مشتبہ جگہ پر کارروائی کی اور برانچ منیجر شجاع الدین ولد قمر الدین اور دو دیگر مشتبہ افراد (ایک ڈیلر) کے ساتھ 10000 امریکی ڈالر برآمد کر لیے۔  ایک سوار اور ڈیلر سمیت دو مشتبہ افراد کو ایف آئی اے ایس بی سی کراچی لایا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ برانچ منیجر شجاع الدین ایک عرصے سے مرکزی ڈیلر حسین ولد عبدالغفار نامی شخص سے غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہے۔