بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اطلاعات کا فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کی بحالی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکومت نے ملکی فلمی صنعت کو ریلیف دینے کے لئے فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کی بحالی کا فیصلہ کرلیا، فلم وثقافت کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مرتب کردہ تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے وفدجس میں شیخ امجد رشید، پیر سعد، سید نور، ساتش آنند اور بدر اکرام شامل تھے سے ملاقات کی

،وفد نےوزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے وفد کو فلمی صنعت کی بحالی کے بارے میں اقدامات سے آگاہ کیا،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مطالبات، مسائل اور ان کے حل کے لئے مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کو بحال کردیا ہے، جلد سفارشات تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کریں گےپنجابی فلم ہماراقیمتی اثاثہ ہے، جس پر اس وقت جمود طاری ہے، اس میں پھر جان ڈالیں گے،بچوں کے لئے تیار ہونے والے مواد پر خصوصی رعایت دیں گے تاکہ بچوں کے لئے بہترین فل میں ، کارٹون، ڈرامے، کہانیاں اور تعلیم و تربیت سے متعلق پروگراموں کی حوصلہ افزائی ہو،

فلم کو صنعت کا درجہ دے رہے ہیں ، صنعت کے طور پر اس شعبے کو رعایتی دیں گے،وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ فلموں کی کہانی، معیار، ٹیکنالوجی بہتر بنانا اس قومی پالیسی کا حصہ ہے،سینما گھرو ں کی بحالی، نئے سینما گھروں کی تعمیر اور فنکاروں کے لئے مراعات شامل ہیں،عوام کو تفریح کی فراہمی کے لئے ٹکٹ کی قیمت کم، شوٹنگ کے لئے اجازت ناموں کو آسان بنائیں گے،فلم، ڈرامہ، سٹیج اور فنون لطیفہ پاکستان کے عالمی امیج کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں،عدم برداشت، انتشارہمارے معاشرے میں نہیں تھی،

پیدا کی گئی اسے ختم کرنا ہے،فلم، ڈرامہ اور فنون لطیفہ معاشرے کی ادبی، اخلاقی، تہذیبی اور علمی وروایتی زندگی ہوتے ہیں ، یہ روح زندہ کریں گے،انہوںنے کہاکہ معیاری فلموں کی اس وقت بہت ضرورت ہے،اس شعبے کو ٹیکنالوجی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے،پاکستانی فلموں کی ایکسپورٹ کی حوصلہ افزائی کریں گے، مشترکہ پروڈکشن کے امکانات کو فروغ دیں گے،فلم سازی کے لئے آلات ومشینری کی درآمد میں حکومت تعاون کرے گی،وزیراطلاعات نے فلم انڈسٹری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کے مطالبے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی