سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر الیکشن کمیشن کا درعمل بھی سامنے آگیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، ’الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی ہے، اس کا نام سیاسی پارٹیوں کی لسٹ میں شامل ہے، تحریک انصاف کا نام بھی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
اس حوالے سے ذرائع الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا، جس کے خلاف پی ٹی آئی مختلف فورمز پر گئی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن قانونی نہیں تھے، جس کے تحت ان کا نشان لیا گیا، ریٹرننگ آفیسروں کے لئے یہ ممکن نہیں تھا، وہ ان کو پی ٹی آئی کا امیدوار ڈکلیئر کرتے۔
عدالتی فیصلے سے متعلق الیکشن کمیشن کے ذرائع نے مزید کہا کہ جن 41 امیدواروں کو آزاد ڈکلیئر کیا گیا، انہوں نے نہ تو اپنے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا ذکر کیا اور نہ پارٹی کی وابستگی ظاہر کی اور نہ ہی کسی پارٹی کا ٹکٹ جمع کروایا تھا، لہذا ریٹرننگ افسروں نے ان کو آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔
کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا ردعمل








