اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہاہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن آپ نے ٹھیک نہیں کروائے ۔ تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن آپ نے ٹھیک نہیں کروائے ، پارٹی ٹکٹ اور ڈیکلریشن آپ نے جمع نہیں کروائے،انہوں نے کہاکہ وہ سیاسی جماعت جس کا پارلیمان میں وجود ہو، وہ آپ نے جوائن نہیں کی، اس کیس میں پی ٹی آئی کے ایم این اے کے طور پر ڈیکلیئر کیے جانے کی درخواست آپ نے نہیں دی اور قصور وار الیکشن کمیشن کو کہہ رہے ہیں،صرف آپ معصوم ہیں اور باقی سب قصور وار۔
صرف آپ معصوم ،باقی سب قصور وار،وزیر اطلاعات کاپی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن پر الزامات پرردعمل








