بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک ریاض فون پر آصف زرداری کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں‘۔ملک ریاض نے کہا کہ ’آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے ہیں کہ پیچ اپ کروادیں‘۔ملک ریاض کی اس بات پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ ’اب امپاسیبل ہے نہ‘۔ ملک ریاض کا آخری جملہ یہ سنائی دے رہا ہے کہ ’نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دی‘۔گفتگو میں آصف زرداری کھانستے ہوئے بھی سنائی دے رہے ہیں۔