بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی ایک اور مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم قانونی ضابطے مکمل کرکے اڈیالہ جیل کے اندر گئی اور عمران خان سے مقدمات کی تفتیش کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی ایس پی احمد عثمان کی سربراہی میں پولیس ٹیم میں 11 تفتیشی انسپکٹر شامل تھے،تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے 9 اور 10 مئی کے واقعات پر سوالات کیے۔لاہور پولیس ٹیم نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور شادمان تھانہ حملہ کیس پر سوالات کیے، تفتیش میں ڈیجیٹل شواہد اور گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں پوچھ گچھ کی گئی۔
عمران خان کی لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔ لاہور پولیس کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کا آج کا مرحلہ مکمل کرلیا جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔