لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی کوہ پیما 20 سالہ شہروز کاشف نے نیپال میں موجود دنیا کا پانچویں بلند ترین پہاڑ مکالو کو سر کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔وہ دنیا کے پانچ بلند ترین پہاڑ سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔ 20سالہ شہروز کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے کوہ پیمائی کا آغاز 11 برس کی عمر میں کیا۔ماونٹ مکالو 8ہزار چار سو پچیاسی (8،485) میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بلند ترین پہاڑ ہے جو نیپال میں موجود ہے۔شہروز کاشف مکالو پر 8463 کی بلندی تک پہنچے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے ماونٹ ایوریسٹ 8849 میٹر، کے ٹو 8611 میٹر، کینچنجنگا 8586 میٹر لھوٹسے 8516 میٹر کو عبور کرنے میں کامیابی حاصل کی۔شہروز نے تین بڑے پہاڑوں کو صرف 23 دن کی مدت میں سر کیا جن میں کینچنجنگا، لھوٹسے اور مکالو شامل ہیں۔ان کی شاندار خدمات پر اسپورٹس بورڈ پنجاب نے انہیں پنجاب کا یوتھ ایمبیسڈر بھی مقرر کررکھا ہے۔
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا
