بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی جہاں ہیں وہاں رکھاجانامناسب ہے راناثناء اللہ

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہےکہ بانی پی ٹی آئی جہاں ہیں وہاں رکھاجانامناسب ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ جس طرح بانی پی ٹی آئی کو کیس لڑنے کا حق ہے اسی طرح پراسیکیوشن کو بھی حق ہے ،جس طرح طے ہےکہ بانی پی ٹی آئی فتنہ فساد کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کریں گے،اسی طرح آئین وقانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی جہاں ہیں وہاں رکھاجانامناسب ہے،انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے ہرم عمل سے انتشاراورافراتفری کی سیاست ثابت ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالتیں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہی ہیں،بانی پی ٹی کومقدما ت میں دفاع کا حق حاصل ہے انہیں اگر نیب نے گرفتارکیاہے تو کس نے عدالت جانے سے روکاہے؟