اسلام آباد(ممتازنیوز) سابق صدرڈاکٹرعارف علوی کا ان پر آرٹیکل 6لگانے سے متعلق حکومتی فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا۔عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنے پیغام میں کہاکہ کبھی کبھی ٹیلی ویژن دیکھتےہوئے بالخصوص پیرکے روز کی ایک پریس کانفرنس کے بعد مشتاق احمدیوسفی مرحوم بہت آئے،کچھ دوستوں کی وجہ سے ان سے ایک نیازمندی تھی اور کراچی میں ہرچندماہ بعد کھچڑی کی دعوت پر ضرورملاقات ہوتی تھی ،وہ اپنے ایک دوست مرزاسے کہتے تھے ’’میاں تم باتیں تو آدمیوں جیسی کرتے ہولیکن بخداجذبات تمہارے گھوڑے جیسے ہیں‘‘اس میں عقل کاذکرنہیں ہے ورنہ وہ کسی اور جانور سے بھی تشبیح دے سکتے تھے۔
میاں تم باتیں تو آدمیوں جیسی کرتے ہولیکن بخداجذبات گھوڑے جیسے ہیں،علوی کا آرٹیکل 6کے فیصلے پرردعمل








