بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نکاح کے 3 منٹ بعد طلاق

کویت میں ایک جوڑے کے درمیان نکاح کے محض 3 منٹ بعد ہی طلاق ہوگئی۔
شادی مقامی عدالت میں انجام دی گئی، جب نکاح کے بعد جوڑا باہر جانے کے لیے نکلا تو دلہن پھسل گئی۔
دلہے نے اسے گرنے پر ’’بیوقوف‘‘ کہہ دیا۔ یہ سن کر خاتون غصے میں آگئیں اور جج کے پاس واپس گئیں اور شادی فوری منسوخ کرنے کی درخواست کی۔
جج نے درخواست سن کر شادی کے صرف تین منٹ بعد جوڑے میں علیحدگی کے احکامات جاری کر دیے۔
واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔