بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی معیشت اور کاروباری شعبے میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لے،صدر مملکت

کراچی :صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی معیشت اور کاروباری شعبے میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین نے ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی معیشت اور کاروباری شعبے میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی کی تعلیم ، صحت اور دِیگر شعبوں میں خدمات قابل تحسین ہیں، صدر مملکت نے سماجی خدمات کے شعبے میں پاکستان کیلئے سیدنا مفضل سیف الدین کی خدمات کو سراہا۔