بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 پی ٹی آئی کی منحرف خاتون ایم پی اے کابحالی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی نااہل ہونے والی منحرف خاتون رکن صوبائی اسمبلی نے اپنی بحالی کیلیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرلیا۔ تحریک انصاف کے25 منحرف ارکان کی نااہلی کا معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف خاتون رکن زہرہ بتول نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔منحرف رکن پنجاب اسمبلی زہرہ بتول نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، ان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل ایڈووکیٹ شکور پراچہ نے دائر کی۔اپیل کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں پارلیمانی پارٹی کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں تھی، پارلیمانی پارٹی کا نہ کوئی اجلاس ہوا نہ ہی کوئی پالیسی طے ہوئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے اسے برقرار نہیں رکھا جاسکتا، سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ استدعا منظور کرکے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔