بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قدموں کے نشان بنی گالا تک جائیں گے، مریم نواز کا فرح خان کیخلاف نیب کیس پر ردعمل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجرکے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں داخل کرائےگئے جواب پر رد عمل سامنے آگیا ۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ جب چوری کی ہو تو پھر ایسے فرار اختیار کرنےکی کوشش کی جاتی ہے۔مریم نواز کا کہنا ہےکہ اصل خوف یہ ہےکہ پکڑے گئے تو قدموں کے نشان بنی گالا محل تک جائیں گے۔