بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگراں جج لگانے کی بات کرنیوالے عدالت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، طلال چودھری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔طلال چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کو نگراں جج لگانے کی بات کرنے والے عدالت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اپنی خواہشات سپریم کورٹ کے کندھے پر رکھ کر پوری کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا انقلاب اتنا کمزور تھا کہ آنسو گیس کے آگے ٹھہر نہیں سکا۔طلال چودھری کا کہنا تھاکہ بار بار اسلام آباد آنے کی دھمکی دینے والے کو ابھی ویکسین کی ڈوز دی ہے، دوبارہ آئیں گے تو بوسٹر ڈوز دیں گے، بوسٹر ڈوز کے بعد وہ کبھی اسلام آباد آنے کا نام نہیں لیں گے۔