بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا یوٹرن، ہفتہ کی سرکاری چھٹی سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر، وزیراعظم شہبازشریف نے ہفتہ کی سرکاری چھٹی بحال کرنے کی تجویز ایک مرتبہ پھر مسترد کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تجویز کو شامل نہیں کیا گیا، ہفتہ کی سرکاری چھٹی بحال کرنے کی تجویز ایک مرتبہ پھر مسترد کردی، ملازمین کو ہفتے میں ایک اتوار کی چھٹی ہوگی۔خیال رہے گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا اعلان کیا تھا،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی کال پر سرکاری ملازمین نےاحتجاج کا اعلان کیاتھا، جس میں کہا گیا کہ احتجاجی ملازمین فنانس ڈویژن سے مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سرکاری ملازمین نےہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا، کہا کہ حکومتِ 10 فروری 2021 کے معاہدے پر عمل درآمد کرے۔