اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) اسلام آباد ائیرپورٹ سے متصل مقبول ہاؤسنگ اسکیم ممتاز سٹی کی انتظامیہ نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو ممتاز سٹی میں ایک اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ممتاز سٹی کی انتظامیہ کے مطابق یہ اپارٹمنٹ پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روش کرنے والے ایتھلیٹس ارشد ندیم کو ممتاز سٹی کی انتظامیہ اعزاز کے طور پر اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ممتاز سٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روش کر کے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور پاکستان کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوا ہے ۔ ارشد ندیم کی خدمات کے اعتراف کے طور ممتاز سٹی کی انتظامیہ نے ممتاز سٹی میں ارشد ندیم کو اپارٹمنٹ دینے جا اعلان کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو اولمپکس گیمز میں 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔ یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔ ارشد ندیم نے اولمپکس کی تاریخ کی سب سے بڑی اور لمبی 92.97 میٹر کی تھرو کر کے اولمپک ریکارڈ اور ایشیا ریکارڈ قائم کئے جبکہ جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ میں 2 بار 90 میٹر کا ہدف عبور کر کے اولمپکس کی 116 سالہ تاریخ رقم کی ہے ۔
مقبول ہاؤسنگ اسکیم ممتاز سٹی کاارشد ندیم کو اپارٹمنٹ دینے کا اعلان







