بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمارا کوئی اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا نہیں ہے، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ابھی ہمارا کوئی اسٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، میچز کی تاریخیں آگے پیچھے ہوسکتی ہیں، پی سی بی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چار پانچ ماہ مشکل ہوں گے کیوں کہ گراونڈز بن رہے ہیں لیکن چیمپئنز ٹرافی سے پہلے کام مکمل کرلیا جائے گا، پوری کوشش ہے کہ وقت پر کام مکمل کیا جائے۔