بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ندا ڈار کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

 

لاہور:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹا دیا ہے ۔ندا ڈار کو ہٹانے کے بعد فاطمہ ثناء کو ورلڈ کپ کے لئے قومی ویمن ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے گا ۔
پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے ندا ڈار سے رابطہ کیا اور انہیں اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عثمان واہلہ کا رابطے کے دوران ندا ڈار سے کہنا تھا کہ آپکو کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے اور فاطمہ ثناء کپتان ہونگی ۔
انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ میں ناقص پرفارمنس پر کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب آپ قومی ٹیم کا حصہ ہونگی ۔
پاکستان ویمن ٹیم کی نئی کپتان کا اعلان جلد کئے جانے کا امکان ہے۔