بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیلئے پشاور سے 50 رکنی جرگہ کابل پہنچ گیا

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کیلئے پشاور سے 50 رکنی جرگہ کابل پہنچ گیا۔ 50 رکنی جرگے کے ارکان پشاور سے سی 130 طیارے کے ذریعے کابل پہنچے ہیں جبکہ جرگہ اراکین نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے پرامید ہیں۔جرگے میں سابق گورنر شوکت اللہ خان، جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق ایم این اے ہارون الرشید، جے یو آئی کے سابق سینیٹر مولانا صالح شاہ، پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان سمیت دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جرگہ مذاکرات کا حصہ ہوگا اور اہم نکات پر افغان طالبان کی وساطت سے کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت سے بات چیت کرے گاـ ۔خیال رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نےغیرمعینہ مدت کیلئے جنگ بندی کی ہے۔