بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر زبردست خراجِ عقیدت

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے ممتاز کشمیری راہنما سید علی شاہ گیلانی کو تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کی نعرے کی گونج بن کر کشمیر سمیت پوری دنیا میں گونج رہے ہیں،سید علی گیلانی نظریاتی تحریک کا نام اور ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہیں،سید علی گیلانی نے عمر بھر اسلام، پاکستان اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے بے مثال جدوجہد کی،سید علی گیلانی نے 1993 میں آل پارٹیز حریت کانفرنس قائم کرکے تحریک آزادی کشمیر کیبے مثال خدمت کی تحریک آزادی کشمیر کے عظیم راہنما کا مشن بہادرکشمیری پورا کریں گےتحریک آزادی کشمیر کے تمام شہدا، سیاسی قائدین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں ،اللہ تعالی سید علی گیلانی سمیت تحریک آزادی کشمیر کے تمام شہداء اور مرحوم اکابرین کے درجات بلند فرمائے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کو آزادی کی نعمت عطا فرمائے۔ آمین