بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محمود اچکزئی اور عرفان صدیقی کے درمیان مسکرائٹوں کا تبادلہ  

اسلام آباد(ممتازرپورٹ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین کے کنوینئر محمود خان اچکزئی اورمسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کے درمیان مسکرائٹوں کا تبادلہ  ہوا۔اس موقع پر جب عرفان صدیقی سے صحافی نے سوال کیاکہ آپ  کے  درمیان بڑی محبتیں ہیں جس پر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ محبتیں نئی نہیں بلکہ برسوں سے ہیں ،میں جب بھی کوئٹہ گیاتومحمود اچکزئی کے گھر گیاہوں،محبت کم نہیںہوئی ۔محموداچکزئی سےمذاکرات کی بابت سوال کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ بڑے میاں صاحب نے کہہ دیاہے کہسٹیک ہولڈرزکی میٹنگ بلائی جائے تاکہ پاکستان کو بحران سے نکالاجائے،اس سوال پر کہ کچھ قوتیں تو بیٹھناہی نہیں چاہتیں اچکزئی کے جواب دینے سے پہلے ہی عرفان صدیقی بول پڑے اور کہاکہ ان قوتوں کو محموداچکزئی بیٹھانے کی کوشش کررہےہیں۔