بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر کھٹائی میں پڑگئے، التواء کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے 29 ستمبر اور پھر 9 اکتوبر کو دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد شیڈول نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 3 مختلف مراحل میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں 125 یونین کونسلز کی 1625 نشستوں پر براہ راست الیکشن ہوگا۔