حکومت بلوچستان نے چرنا جزیرے کو پاکستان کا دوسرا سمندری محفوظ علاقہ قرار دے دیا۔
ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے ترجمان نے کہا کہ چرنا جزیرہ کو پاکستان کا دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا بلوچستان کابینہ نے چرنا جزیرہ کو سمندری محفوظ علاقہ قرار دینے کی منظوری دی۔
ترجمان کے مطابق حکومت بلوچستان جون 2017 میں استولا جزیرے کو پہلا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دے چکی ہے۔
ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر کے ترجمان کے مطابق چرنا جزیرہ استولا میں مرجان کی چٹانوں کے مسکن کا علاقہ ہے۔
واضح رہے کہ جزیرہ چرنا بحیرہ عرب میں ایک چھوٹا غیر آباد پاکستانی جزیرہ ہے۔ یہ دریائے حب کے دہانے سے 9 کلومیٹر (5.6 میل) مغرب میں واقع ہے۔ یہ صوبہ بلوچستان اور سندھ کے درمیان سرحد پر واقع ہے۔
چرنا جزیر ہ پاکستان کا دوسرا سمندری محفوظ علاقہ قرار








