بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ حکومت کا افسران کیلئے 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے 138 فور بائی فور ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 2 ارب روپے ریلیز کرنے کے لیے محکمہ خزانہ کو خط لکھ دیا ۔
یہ گاڑیاں صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کو فراہم کی جائیں گی، اسسٹنٹ کمشنرز نئی گاڑیاں استعمال کرکے خدمات انجام دے سکیں گے، ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔