بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بولتے ہو تو سننے کا حوصلہ بھی پیدا کرو، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)6 ستمبر جمعہ کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے خاص طور پر “پرامن اجتماع اور امن عامہ” کے قانون کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے اس قانون کا بل سینیٹ میں لانے والے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
عرفان صدیقی نے ذاتی وضاحت کے لیے بات کرنے کی کوشش کی لیکن اجلاس کی صدارت کرنے والے سینیٹر منظور کاکڑ نے فلور پی ٹی آئی کے ارکان کو دے دیا۔ جب عرفان صدیقی کو مائک دیا گیا تو فوراً ہی پی ٹی آئی نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر عرفان صدیقی بولے بولتے رہے رہتے ہو تو سننے کا حوصلہ بھی پیدا کرو۔
کیا یہی ہے وہ ‘رائے کی آزادی جس کا ہر وقت وعظ کرتے رہتے ہو۔” گنتی کرانے پر کورم پورا نہ نکلا جس پر صدر نشین نے اجلاس پیر شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا۔ پی ٹی آئی ارکان جب ہاؤس سے باہر جا رہے تھے تو عرفان صدیقی نے کہا “مبارک ہو۔”