بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،ناصر محمود بٹ

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس سینیٹر ناصر محمود بٹ نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ہم فوج کو سلام پیش کرتے ہیں،جنھوں نے اپنے جان ومال کی پرواہ کیے بنا پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کی۔

معروف مصنفہ ،ہدایت کارہ و ڈولفن کمیونیکیشن کی چئیر پرسن عاصمہ بٹ نے کہا کہ جب بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگتا ہے تو وہیں پر اپنے شہداء اور پاک افواج کے جوانوں کا خیال آتا ہے، جنھوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اپنی سرحدوں کی حفاظت اپنے لہو سے کی۔وہ کبھی بھلائے نہیں جا سکتے۔جس طرح دشمن نے لاہور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور ہماری پاک فوج نے دشمن کا منہ توڑ جواب دیااور انھیں بھاگنے پر مجبور کردیا،یہ سب کارنامے تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔پاک فوج نے فتح کی صورت میں یہ پیغام دیا کہ پاکستان کی جانب جو بھی میلی آنکھ سے دیکھا گا۔ اسے شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بات گزشتہ روز راولپنڈی آرٹس کونسل میں یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران کہی گئی۔تقریب کا اہتمام فنکاروں کی آواز معروف مصنفہ ،ہدایت کارہ و ڈولفن کمیونیکیشن کی چئیرپرسن عاصمہ بٹ کے زیر انتظام کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس سینیٹر ناصر محمود بٹ تھے۔میزبانی کے فرائض ناصر اسلم راجہ نے انجام دیے۔اس موقع پر نامور فنکاروں رئیس خان، انجم حبیبی،طاہر صدیقی،افضال لطیفی ،سپنا شاہ،جھلک علی،صوفیہ، عمران رشدی،ممتاز خان،ارشد خان،بادل راجہ،بابائے فنکار راشد محمود،سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ خالد جاوید،نعیم پاشا ،سیاسی ،سماجی، تجارتی و مختلف مکتبہ فکر سے جڑی شخصیات کی کثیر تعداد نے خصوصی شرکت کی۔فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جڑواں شہروں کے فنکاروں نے مصنف و ہدایت کار اسلم مغل کی تصنیف”اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے” پر مشتمل ڈرامہ بھی پیش کیا۔سینیٹر ناصر محمود بٹ اور عاصمہ بٹ نے سینئیر صحافی شکیل مرزا ، ذوالفقار بیگ سمیت ملک کا نام روشن کرنے والی مختلف مکاتب فکر سے منسلک شخصیات کی حوصلہ افزائی کے لیے انھیں میڈلز پیش کیے۔

 

فنکاروں نے یوم دفاع کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کیا۔اس موقع پر فنکاروں ،تاجر برادری ،سیاسی وسماجی شخصیات نے شہداء پاکستان اور ملک کی خوشحالی ،تعمیر و ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کرنے والے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔سپر سٹار میگہا اور شیبا بٹ نے ملی نغمے پیش کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سینیٹر ناصر محمود بٹ اور عاصمہ بٹ نے فنکاروں کے ساتھ مل کر افواج پاکستان کی سر بلندی اور کامیابی کے نعرے لگائے۔سینیٹر ناصر محمود بٹ نے کہا کہ ہم فوج کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ہم فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنے جان ومال کی پرواہ کیے بنا پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

سینیٹر ناصر محمود بٹ نے کہا کہ ہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔شہداء کے اہل خانہ کے ہر دکھ میں ان کے ساتھ ہیں۔پاک فوج ہمارا مان ،شان ،ہماری طاقت اور ہمارا غرور ہے۔ہم پاک فوج کو سیلیوٹ پیش کرتے ہیں۔پاکستان سلامت رہے لیکن اگر کبھی مشکل وقت آیا تو پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔تقریب کے اختتام پر سینیٹر ناصر محمود بٹ ،عاصمہ بٹ،فنکاروں اور دیگر شرکاء کے پرشگاف نعروں “پاکستان زندہ باد” سے فضا گونج اٹھی۔