لاہور(ممتازنیوز)جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون سے پنجاب میں ماحولیاتی نگرانی کے پہلے سیٹلائٹ سے جڑے نظام نے کام شروع کر دیا۔
ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی اور دھوئیں کے اخراج پر چھاپوں کا آغاز،محمکہ ماحولیات نے ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے دو فیکٹریاں بند کرا دیں،ڈرون کے ذریعے دھواں پھیلانے اور ماحولیاتی قانون پر عمل نہ کرنے والی فیکٹریوں کا سراغ لگایا گیا،شیخوپورہ روڈ گجرانوالہ پر دو فیکٹریوں پر محکمہ ماحولیات کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ چھاپا، بھٹی گرا کر فیکٹریاں سیل کر دی گئیں
سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ آنے سے پہلے پیشگی بچاؤ مہم مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے،ان وجوہات کا خاتمہ کرنا ہے جس کی وجہ سے سموگ ہوتی ہے اور ہر سال اڑھائی لاکھ لوگوں کی جان چھین لیتی ہے، اڑھائی لاکھ زندگیاں چھیننے والی سموگ کے خاتمے میں پنجاب کا ہر شہری مدد کرے۔








