بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،عطا ء تارڑکا  نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، یادگار شہداءپر حاضری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے یوم بحریہ کے موقع پر نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااور یادگار شہداءپر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے یادگار شہداءپر حاضری دی، پھول رکھے اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے افسران اور جوان بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات نے پاکستان نیوی کے شہداءاور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیر اطلاعات نے کہاکہملک میں امن کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ملکی معیشت کے استحکام کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیر اطلاعات نے کہاکہ سی پیک ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہم ہے، پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے، انہوں نے کہاکہ تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، جنگ ستمبر کے شہداءکو قوم سلام پیش کرتی ہے۔