اسلام آباد(صغیر چوہدری )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جلسے کے شرکاء کی طرف سے اسلام آباد پولیس پر بلا اشتعال پتھراؤ کے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا ۔وزیرداخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خیریت دریافت کی جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے
جلسے کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا ، رپورٹ طلب








