بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  یہ دوسرے نومئی کی تیاری کا جلسہ کررہے تھے ،راناثناء اللہ کی پی ٹی آئی پرتنقید

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیرسیاسی امور راناثناء اللہ نے کہاہے کہ  پنجاب میں بالعموم اورپنڈی اور اسلام آبادکے عوام نے بالخصوص پی ٹی آئی کے جلسے کو مستردکیا،یہ دوسرے نومئی کی تیاری کا جلسہ کررہے تھے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ اسلام آباد کی طرف سے جلسہ گاہ میں آنے والوں کو نہیں روکاگیا، پنجاب میں بالعموم اورپنڈی اور اسلام آبادکے عوام نے بالخصوص جلسے کو مستردکیا۔جلسے میں ہونے والی تقاریر کے حوالے سے راناثناء اللہ نے کہاکہ   علی امین گنڈاپر کی تقریرسیاسی تھی؟ جو تقار یرہوئیں ان کے حساب سے پہلے دوتین بار جلسے سے روکنے کا موقف درست تھا یہ دوسرے نومئی کی تیاری کا جلسہ کررہے تھے ۔اس قسم کے جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،اگراداروں کو اپنی حدودمیں رہناچاہئے توکیاسیاسی جماعتوں کو بھی اپنی حدود میں نہیں رہناچاہئے؟انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپوردونمبرآدمی ہے اس کاڈبل چہرہ ہے،اگریہ اس زبان میں بات کرناجانتے ہیں تو اسی زبان میں جواب دیاجائے گا۔