بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: گذری میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج ختم

کراچی کے علاقے گذری پی این ٹی کالونی کے قریب علاقہ مکینوں کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج ختم ہو گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج ختم ہونے بعد کے ڈیفنس اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔

احتجاج کے باعث سن سیٹ بلیورڈ آنے اور جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گیا تھا جبکہ ڈیفنس سے آنے والے ٹریفک کو پنجاب کالونی برج، جامی روڈ کی طرف موڑا جا رہا تھا۔

احتجاج کے باعث گذری سے ڈیفنس ویو اور خیابان اتحاد جانے والی سڑک پر ٹریفک جام ہو گیا تھا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کی وجہ سے کالا پل سے قیوم آباد تک بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی۔