اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سینئر سیاستدان سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے اہم ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر منگل اور بدھ کی درمیانی رات، دیر گئے تک ملاقات جاری رہی ۔ملاقات میں سیاسی امور اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔محمد علی درانی نے اپنے سیاسی رابطوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ۔اس موقع پر
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جے یو آئی اپوزیشن کاحصہ ہے اور رہے گی، حکومت آئین، جمہوریت سے متصادم قانون سازی میں اپوزیشن کی کسی جماعت کی حمایت نہیں لےسکے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومتی وجود اور اس کے اقدامات عوام کے مفادات سے متصادم ہیں، ایسی حکومت کے ساتھ جانے کا مطلب عوام کےغیض و غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہمیں صرف وہ اختیار چاہیے جو عوام نے دیا ہو، عوام کا دیا اقتدار چاہیے لیکن آئندہ کسی کو مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آپ تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں، محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہمیشہ سیاسی روایات اور جمہوری اقدار کےامین رہےہیں۔
حکومتی وجود اور اقدامات عوام کے مفادات سے متصادم ہیں، مولانافضل الرحمان








