بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے،وزیرخزانہ کی تصدیق

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہےکہ الحمدللہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ٹیم، آئی ایم ایف کی مزاکراتی ٹیم اور متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حتمی مراحل میں کلیدی کردار ادا کیا ،رواں ماہ آئی ایم اہف کے بورڈ کے اجلاس میں ان معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے ،پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کے رجحان سے عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔