بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر کے اعدادو شمار جاری


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

سٹیٹ بینک کی جانب سے ملک کے مجموعی ڈالر ذخائر کے اعدادو شمار جاری کر دیے گئے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر میں 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق ملک کے مجموعی ڈالر ذخائر کا حجم 14 ارب 79 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈیپازٹس 3 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 9 ارب 46 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق بینکوں کے ڈالر ریزرو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 33 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔