بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ میں ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم، جسٹس منیب اخترکابائیکاٹ

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کیلئے قائم جوڈیشیل کمیشن کا اجلاس ختم ہو  گیا جس دوران جسٹس منیب اختر آئینی ترمیم کے سوال پر اٹارنی جنرل کا جواب سننے کے بعد اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں وقفے سے پہلے جسٹس منیب اختر اور اٹارنی جنرل کے درمیان اہم مکالمہ ہوا ، جسٹس منیب اختر نے اجلاس کے دوران استفسار کیا کہ گزشتہ اجلاس میں آئینی ترمیم کا بتایا گیا تھا ، مجوزہ آئینی ترمیم کے بارے میں بتائیں، اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ اس سوال کا جواب وزیر قانون دے سکتے ہیں ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کو یہ سوال پوچھنے کا اختیار نہیں ہے ، جوڈیشل کمیشن حکومت سے یہ نہیں پوچھ سکتا ، جسٹس منیب نے کہا کہ وزیر قانون گزشتہ اجلاس پر خود کمیشن میں یہ معاملہ لائے ، اٹارنی جنرل کے جواب کے بعد جسٹس منیب اختر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے ۔