اسلام آباد: مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی ریٹائرمنٹ کیلئے عمرکی حدبڑھانے سے متعلق آئینی ترمیم لانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہےکہ ہفتہ کو ایوان میں ترمیمی بل پیش کردیاجائے گا،مجوزہ ترمیم قطعاً کسی مخصوص شخص کے لیے نہیں بلکہ تمام ججز کی مدت ملازمت میں اضافہ ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہاکہ لیگل ریفارمزسے متعلق جوڈیشل ریفارمزپر بھی کام ہورہاہے ، آئینی ترمیم کے لئے حکومت کے پاس نمبرزپورے ہیں، انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں 41ارکان کو آزادقرار دیا، یہ ارکان نہ زمین پر ہیں نہ ہوا میں ہیں ، سینیٹ اور اراکین قومی اسمبلی نے ہی ووٹ دینا ہے،اپوزیش نوٹ کرے گی کہ کون کون ووٹ دے رہاہے۔
انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان بھی کہہ چکے ہیں کہ چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے صر ف سنیارٹی کو نہیں دیکھناچاہئے ،، عمرکی حدمیں توسیع کسی ایک فرد کے لیے نہیں ہے،اس کا اطلاق سب ججز پر ہوگا ،حکومت ماورائے آئین ترمیم نہیں لائے گی ،انتظارکریں اور دیکھیں ،حکومت کی نیت صاف ہے۔








