بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پلاسٹک بیگز سے پنجاب کو پاک کرنے کے ایکشن پلان پر تیزی سے کام جاری ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (ممتازنیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب کو پلاسٹک بیگز سے پاک کرنے کے کے وژن پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری،دو ماہ میں 77 ٹن پلاسٹک قبضے میں لے کر تلف کیا گیا،محمکہ ماحولیات کے عملے کے لاہور میں چھاپے، قانون کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی، پلاسٹک بیگز قبضے میں لے لئے۔

پنجاب کی سینئروزیرمریم اورنگزیب نے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی جہاں بھی ہو گی، کارروائی کریں گے،پلاسٹک بیگز سے پنجاب کو پاک کرنے کے ایکشن پلان پر تیزی سے کام جاری ہے،میڈیا کو پلاسٹک بیگز کے خاتمے اور ماحول کی بہتری کے لئے محکمہ ماحولیات کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،ڈائیریکٹر جنرل ای پی اے، پورا محکمہ اور عملہ دن رات سموگ سے بچاؤ اور ماحول کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں،تاریخ میں پہلی بار محکمہ ماحولیات نے اتنے بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کئے ہیں، ہم سب کی شاباش سے ان کے حوصلے مزید بڑھیں گے،پنجاب کو پلاسٹک بیگز سے مکمل طور پر پاک کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ سرکاری دفاتر کی سطح پر پلاسٹک فری کی پالیسی پر عمل ہو چکا،نو پلاسٹک پر سختی سے عمل جاری رہے گا، میڈیا مدد کرے اور نشان دہی کا سلسلہ جاری رکھے، میڈیا رپورٹس کی مدد سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، ماحولیاتی بہتری کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا،مریم اورنگزیب نے میڈیا اوردیگر نجی اداروں سے اپیل کی کہ میڈیا اور دیگر نجی ادارے اپنے دفاتر میں ‘نوپلاسٹک پالیسی پر عمل کراکے ایک مثال بنیں،میڈیا عوام کو آگاہ کرنے میں مدد کرے کہ پلاسٹک بیگز استعمال نہ کریں۔