کراچی: شہر قائد میں آج موسم زیادہ تر ابرآلود جبکہ رات میں پھوار اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل کو بھی شہر کا موسم جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 تا 32 اور اگلے دو روز کے دوران 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
کراچی میں معمول سے قدرے تیز سمندری ہوائیں بدستور فعال رہ سکتی ہیں جبکہ شہر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران بارش کے کسی نئے سلسلے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
صوبہ سندھ کے دیگر مقامات و اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔








