بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احد چیمہ کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کئے جانے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )احد چیمہ کا استعفیٰ منظور ،وزیراعظم کا مشیر لگائے جانے کا امکان ۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 4 جنوری 2022 سے احد چیمہ کا استعفیٰ منظور کیا، وزیراعظم نے احد چیمہ کو اہم عہدہ دینے کی پیش کش کی تھی، مگر احد چیمہ نے کسی بھی عہدے پر تعینات ہونے سے معذرت کرلی۔احد چیمہ کا کہنا تھا کہ میں اب سروس میں کسی بھی عہدے پر تعینات نہیں ہونا چاہتا، مجھ پر غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کئے لیکن کچھ بھی ثابت نہ ہوسکا، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے تمام تر تحقیقات کے بعد کلئیر کردیا۔دریں اثناء سینئر صحافی عمر چیمہ کی طرف سے کئے گئے ایک ٹویٹ کے مطابق احد چیمہ کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کئے جانے کا امکان ہے ،بڑے منصوبوں کی نگرانی ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگی۔