بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس، پارلیمانی لیڈرز کی اپنے ارکان کی گنتی پوری کرنے کی ڈیوٹی

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے پارلیمانی لیڈرز پر اپنے ارکان کی گنتی پوری کرنے کی ڈیوٹی لگادی گئی۔
پارلیمانی گیلریز، لابیز اور چیمبرز میں موجود ارکان کو اجلاس کے شروع ہونے کا انتظار ہے، پارلیمانی لیڈرز کی اپنے ارکان کی گنتی پوری کرنے کی ڈیوٹی لگادی گئی  ۔
بعض پارلیمانی لیڈرز نے اپنے ممبران کیلئے ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ اسٹاف کےلیے ڈنر کا انتظام کرنے کی ہدایت کردی۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں آئینی ترامیم آج پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں لانے سے پہلے وفاقی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوا۔