اسلام آباد:مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایات پر پاکستان مسلم لیگ جشن آمد رسول ؐ کے سلسلہ میں ملک بھر میں پروگرام منعقد کرے گی اور ان بابرکت ایام کو پورے مذیبی جوش و خروش سے منایا جائے گا، جمعہ 20 ستمبر بوقت تین بجے مسلم لیگ ہاوس میں سیرت النبیؐ کا نفرنس کے انعقاد کیا جائے گا ،جس کی صدارت پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کریں گے، اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مسلم لیگ ہاوس میں فیڈرل کیپٹل کے صدر رضوان صادق خان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی راہنماء ڈاکٹر محمد امجد، مصطفیٰ ملک ، چوہدری جہانگیر، ڈاکٹر رحیم اعوان،عاطف مغل، عظام چوہدری ،جلیل ملک سمیت پارٹی کے دوسرے عہدے داران شریک ہوئے ،اس موقع پر رضوان صادق خان انتظامی کمیٹی کے سربراہ مقررکرنے کا فیصلہ ہوا، کانفرنس میں مشائح عظام ، علمائے کرام کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا ۔ پارٹی راہنما ڈاکٹر امجد نے کہا کہ جناب رسالت ؐکی بعثت اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے زندگی کے ہر موڑ میں انکی سیرت طیبہ سے رہنمائی لینا ہوگی۔
مسلم لیگ ق کا ماہ ربیع الاول جوش و خروش سے منانے، سیرت النبی ؐ کا نفرنس کے انعقاد کا فیصلہ








