اسلام آباد:مشیرقانون بیرسٹرعقیل ملک نے کہاہے کہ آئینی ترامیم کے لیے ہمارے پاس نمبرزپورے ہیں،موجودہ تجاویز میں تبدیلیوں کیلئے تیارہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہاکہ آئینی عدالت قانونی برادری کا بھی طویل عرصے سے مطالبہ رہاہے،سیاسی جماعتیں بھی کہتی ہیں کہ آئینی عدالت ہونی چاہئے، تحریک انصاف بھی آئینی عدالت سے اتفاق کرتی ہے، پوری دنیا میں آئینی عدالتیں کام کرتی ہیں ،ہم انوکھاکام نہیں کرنے جارہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری توجہ اعلیٰ عدلیہ پر مقدمات کا بوجھ کم کرناہے،ہم اپنی سمجھ کے مطابق اچھی چیزیں لارہے ہیں،یہ تاثرغلط ہےکہ ہم الیکشن کمیشن کو توسیع دیناچاہتے ہیں،ہم نے کب کہاکہ یہ ترامیم چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیلئے لارہے ہیں،پی ٹی آئی کے سوادیگرجماعتوں سے بات ہوتی رہے ہیں کچھ تحفظات کی وجہ سے معاملات آگے نہیں بڑھ سکے۔








